کراچی: بلدیاتی قانون کے خلاف تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتیں احتجاج کریں گی، پی ٹی آئی کی 16 خواتین ارکان قومی اسمبلی وفاقی وزیر علی زیدی کے ہمراہ آج مظاہرے میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پریس کلب پر سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ متحدہ اپوزیشن ذرائع نے بتایاکہ کارکنان قافلے کی صورت میں مارچ کرتے ہوئے شاہراہ قائدین، شاہراہ پاکستان اور شارع فیصل سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچیں گے۔
سندھ حکومت بلدیاتی ایکٹ اور متنازعہ حلقہ بندیوں کے خلاف آج ہونے والے احتجاج میں اپوزیشن جماعتیں تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس بھی شریک ہوں گی۔ متحدہ اپوزیشن کے مطابق ہفتہ کوسندھ حکومت کیخلاف نئے معرکے کا آغاز ہوگا اور یہ احتجاج پیپلزپارٹی کی آنکھیں کھول دے گا کہ کون اکثریت ،کون اقلیت میں ہے۔
مزید پڑھیں:نیپراعوام کی جیبوں پر ڈاکے مار نا بند کرے، مفتی قاسم فخری