تحریک انصاف کے کارکنان کا ملک بھر میں احتجاج، اہم شاہراہیں بلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کے کارکنان کا ملک بھر میں احتجاج، اہم شاہراہیں بلاک
تحریک انصاف کے کارکنان کا ملک بھر میں احتجاج، اہم شاہراہیں بلاک

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد مسلسل دوسرے روز، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہفتہ کو ملک گیر احتجاج کیا اور احتجاج کے دوران اہم شاہراہوں کو بلاک کردیا گیا۔

تحریک انصاف کے احتجاج میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

انتظامیہ کی جانب سے احتجاج کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کیاگیا۔

فیض آباد میدان جنگ بن گیا:

تحریک انصاف کے کارکنوں کو کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا سوائے سندھ اور اسلام آباد کے جہاں پی ٹی آئی کے مخالفین اقتدار میں ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کا فیض آباد انٹر چینج مسلسل دوسرے روز بھی میدان جنگ بنا رہا، پولیس نے پی ٹی آئی کے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پر آنسو گیس کے شیل برسائے۔

مظاہرین نے اسلام آباد ایکسپریس وے کو بھی بلاک کر دیا جہاں پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل کا بھی استعمال کیا۔

پی ٹی آئی کے حامیوں کی بڑی تعداد ملک بھر کے مختلف شہروں میں مخصوص مقامات پر نکل آئی۔

لاہور میں پارٹی کارکنوں کی جانب سے لبرٹی چوک پر احتجاج کیا گیا۔

کراچی میں تحریک انصاف کے حامی اور کارکن نمائش چورنگی پر جمع ہوگئے۔

کراچی پولیس کی بھاری نفری واٹر کینن کے ساتھ مذکورہ علاقے میں تعینات تھی۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی زبان بندی کی کوشش، پیمرا نے تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگادی

ملتان میں مظاہرین نے اڈہ بلی والا میں جمع ہو کر موٹروے کا M-4 روٹ ایک گھنٹے تک بلاک کئے رکھا۔

Related Posts