تحریکِ انصاف کی اپوزشن جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ کمیشن نے وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی دینے کی درخواست قبول کر لی جس کا مختصر فیصلہ آج سنایا گیا۔
ن لیگ کے رکنِ قومی اسمبلی پرویز ملک انتقال کر گئے
فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم سربراہی اجلاس
فیصلہ سامنے آنے پر الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کیلئے جو گڑھا کھود رہے تھے، آج خود اس میں گر گئے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے۔
وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نےکہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنما اپنے مقاصد کے حصول اور ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے مافیا سے بھی پیسے لے رہے تھے۔ مریم اور بلاول کو اپنی پارٹی کے تمام جعلی اکاؤنٹس کے متعلق اب علم ہوسکے گا کہ وہ کتنے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تعطل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
آج سے 6 روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ لاء کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے وفاقی حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئے جلد از جلد انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے متعلق فیصلہ محفوظ