لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا پورا ٹولہ اپنے سربراہ سمیت جھوٹا پروپیگینڈا کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ ایک ایسا بدبخت ٹولہ ہے جو مسلسل جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 روز میں ان کے بیانات اٹھا کر دیکھ لیں کہ کس طرح ان کی پوری قیادت دعوے کررہی تھی کہ کروڑوں کی آفریں کی جارہی ہیں، پیسہ چلا ہے، ہمارے بندے توڑے جارہے ہیں لیکن کل جو اعداد و شمار سامنے آئے اس کے بعد پی ٹی آئی بتائے کہ پیسہ کہاں چلا ہے؟ کیا چوہدری شجاعت نے پیسے لیے؟
وزیر داخلہ نے کہا کہ کل کے اعداد و شمار سے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کا یہ پورا ٹولہ اپنے سربراہ سمیت جھوٹا پروپیگینڈا کرنے کا ماہر ہے، ان کی کسی بات کو بھی تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔
مسلم لیگ ق کے ووٹ شمار ہونے چاہیے یا نہیں؟ قانونی ماہرین کیا کہتے ہیں؟