کورونا وائرس نے پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI MPA Shaheen Raza succumbs to coronavirus

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد آج لاہور کے اسپتال میں انتقال کرگئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف کے مطابق پی ٹی آئی کی ایم پی اے شاہین رضا کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں لاہور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم موذی وباء سے لڑتے ہوئے آج وہ انتقال کرگئی ہیں۔

پاکستان میں آج ایک دن میں ناول کورونا وائرس سے 46 مزید اموات کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 985 ہوگئی ہے اور مثبت کیسز45ہزار898 تک پہنچ گئے ہیں۔

وبائی مرض سے سندھ بدترین متاثرہ صوبہ ہے ، اس کے بعد پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کورونا وائرس سے متاثرہ صوبوں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی گئی

اب تک پنجاب میں 16ہزار685 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، سندھ میں 17ہزار947 ، خیبر پختونخوا میں 6ہزار554 ، بلوچستان میں 2ہزار885 ، اسلام آباد میں 1ہزار138 ، گلگت بلتستان میں 556 اور آزادکشمیر میں 133 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

Related Posts