پی ٹی آئی کا اعظم سواتی کی گرفتاری کا ازخود نوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کا اعظم سواتی کی گرفتاری کا ازخود نوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع
پی ٹی آئی کا اعظم سواتی کی گرفتاری کا ازخود نوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے جمعرات کو سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو سیاسی مقدمے میں گرفتار کرنے کے خلاف از نوٹس لے۔

درخواست میں اعظم سواتی کی ”غیر قانونی گرفتاری” اور ”ان کے گھر کی رازداری کی خلاف ورزی” پر فوری نوٹس لینے کا کہا گیا ہے۔

اعظم سواتی کو اتوار کو دو ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسری بار متنازعہ ٹویٹس پر گرفتار کیا گیا تھا۔

انہیں اس سے قبل 13 اکتوبر کو مختلف ٹویٹس پر گرفتار کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اس وقت کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا نام لیا تھا۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اعظم سواتی کو ان کی اہلیہ اور بچوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ساتھ ہی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی حراست کے دوران بھی انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کے وکیل بابر اعوان نے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد بشیر کو آگاہ کیا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے کیونکہ انہیں سماعت کے موقع پر جان کے خطرات کا سامنا ہے جس پر اعظم سواتی حاضر نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں:سیاسی استحکام نہ آیا تو ڈالر نیچے نہیں آئے گا، اسحاق ڈار

مزید برآں، شیریں مزاری نے اعظم سواتی کی حراست کے بعد اکتوبر میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو کھلے خط بھیجے تھے، جس میں ان کی رہائی کی درخواست کی گئی تھی۔

Related Posts