پشاور میں نامعلوم افراد کے تشدد سے زخمی پی ٹی آئی رہنما ہسپتال منتقل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: جیو نیوز)

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کے تشدد سے زخمی پی ٹی آئی رہنما علی زمان ایڈووکیٹ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 73 سے سابق امیدوار علی زمان ایڈووکیٹ پر نامعلوم افراد نے تشدد کیا جس کے نتیجے میں علی زمان ایڈووکیٹ زخمی ہوگئے۔

زخمی پی ٹی آئی رہنما اور صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار کو طبی امداد کیلئے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ملزمان نے علی زمان ایڈووکیٹ کو تیز دھار آلے کی مدد سے زخمی کیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور زخمی پی ٹی آئی رہنما علی زمان ایڈووکیٹ کی عیادت کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئے۔سابق پی ٹی آئی امیدوار کو ملزمان نے عیدگاہ روڈ پر زدوکوب کیا تھا۔

تشدد کا دوسرا واقعہ؟

گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حملہ آور چاقو سے وار کرنے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

ہوسکتا ہے کہ ملکی سطح پر پی ٹی آئی رہنماؤں پر تشدد کے مزید واقعات بھی رونما ہوئے ہوں، تاہم میڈیا رپورٹس میں سامنے آنے والے رؤف حسن کے واقعے سے ظاہر ہے کہ 1ماہ سے بھی کم وقت میں پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Related Posts