پی ٹی آئی امپورٹڈ جماعت ہے، جوفارن فنڈنگ سے بنائی گئی، یوسف رضا گیلانی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی امپورٹڈ جماعت ہے، جوفارن فنڈنگ سے بنائی گئی، یوسف رضا گیلانی
پی ٹی آئی امپورٹڈ جماعت ہے، جوفارن فنڈنگ سے بنائی گئی، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف امپورٹڈ جماعت ہے جو کہ فارن فنڈنگ سے بنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے علی موسیٰ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا، علی موسیٰ کی حمایت پر ن لیگ کی اعلیٰ اور مقامی قیادت کے مشکور ہیں۔ہم ملک کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں موثر مہم چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے استعفیٰ دے چکے ہیں پھر بھی کہتے ہیں 9 سیٹوں پر الیکشن لڑوں گا۔عمران خان کا مقصد قوم کوسڑکوں پر رکھنا ہے، اسمبلی جانا نہیں۔ پی ٹی آئی امپورٹڈ جماعت ہے، جوفارن فنڈنگ سے بنائی گئی۔عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی وزیرستان، پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، 1 دہشت گرد ہلاک

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جواداروں کے خلاف  اکسائے یا ملک تین ٹکڑوں میں تقسیم  ہونے کی بات کرے کیا وہ محب وطن ہے؟  ایسی باتیں محب وطن نہیں کرتے۔ شہدا اور اداروں کے خلاف اگر بات ہوگی تو وہ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کو شہید کیا گیا، ہم نے ریفرنس بھی دیا ذوالفقار بھٹو کیس کا فیصلہ آج تک نہیں آیا، ہم اس کے باوجود اداروں کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں۔ مجھے ڈس کوالیفا ئی کیا گیا، کبھی عدالتوں کا بائیکاٹ نہیں کیا۔

Related Posts