پی ٹی آئی نے 5 سال میں 320 ملین روپے کے فنڈز چھپائے،فارن فنڈنگ کیس میں انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی نے 5 سال میں 320 ملین روپے کے فنڈز چھپائے،فارن فنڈنگ کیس میں انکشاف
پی ٹی آئی نے 5 سال میں 320 ملین روپے کے فنڈز چھپائے،فارن فنڈنگ کیس میں انکشاف

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی غیر قانونی فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 2009 سے 2013 کے دوران پارٹی کی آمدن اور اخراجات آپس میں مطابقت نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے 2008-2009 کے دوران دو بینکوں کے بینک اکاؤنٹس ظاہر نہیں کیے کیونکہ 77 میں سے صرف 12 اکاؤنٹس سامنے آئے تھے۔آڈٹ فرم کی طرف سے فراہم کردہ نقدی رسیدیں بھی بینک کھاتوں سے مطابقت نہیں رکھتیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے 5 سال کے عرصے میں 320 ملین روپے کے فنڈز چھپائے۔

دوسری جانب منگل کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتہائی شفاف طریقے سے فنڈز اکٹھے کیے ہیں اور قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے حکمراں تحریک انصاف کی غیر قانونی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی اور دونوں جماعتوں کو اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا جس پر پی ٹی آئی کے نمائندے نے تمام جوابات جمع کرانے تک مواد کو خفیہ رکھنے کی استدعا کی۔

مزید پڑھیں: وکلاء کا جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کے معاملے پر احتجاج، عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وہ کسی کو رپورٹ پبلک کرنے سے روکنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس: ای سی پی نے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی

Related Posts