تحریک انصاف نے ہم سے بات چیت کیلئے رابطہ کیا ہے، خالد مقبول کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف نے ہم سے بات چیت کیلئے رابطہ کیا ہے، خالد مقبول کا دعویٰ
تحریک انصاف نے ہم سے بات چیت کیلئے رابطہ کیا ہے، خالد مقبول کا دعویٰ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الٰہی نے ان کی پارٹی سے بات چیت کے لیے رابطہ کیا ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی نے ان کی پارٹی سے رابطہ کیا ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

خالد مقبول نے کہا کہ ہم نے پچھلی حکومت کو اس کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ حلقے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اتحاد کے حوالے سے پریشان ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کامران ٹیسوری جب تک چاہیں سندھ کے گورنر رہیں گے۔

خالد مقبول نے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ‘شفافیت’ کے ساتھ آبادی کی گنتی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:جماعت اسلامی کو روکنے کیلئے پی پی، ایم کیو ایم نے اتحاد کرلیا، حافظ نعیم

انہوں نے کہا کہ یہ شہر ”طاقت کی زبان اور نہ ہی دھاندلی” کو کبھی برداشت نہیں کرتا۔”اس شہر کا مینڈیٹ کوئی طاقت کے ساتھ نہیں چھین سکتا”۔

Related Posts