حکومت نے پی ڈی ایم کو سینیٹ الیکشن میں 4سیٹیں دینے کی پیشکش کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan coronavirus

پشاور : حکومت نے اپوزیشن اتحاد کو سینیٹ الیکشن میں4 سیٹیں دینے کی پیشکش کرتے ہوئے 4 امیدوار بلامقابلہ منتخب کروانے کی یقین دہانی کرادی ہے تاہم پی ڈی ایم نےحکومتی پیشکش ٹھکرادی۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر تاج آفریدی نے حکومت کی پیشکش لے کر پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پیپلز پارٹی کے لیڈر راجہ پرویز بھی موجود تھے۔

حکومت نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں میں سے 2 اپوزیشن کو دینے کی پیشکش کی تاہم پی ڈی ایم نے حکومت کی پیشکش کا جواب دینے سے احتراز کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن، یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم سے بھی ووٹ مانگ لیا

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تاج آفریدی کو مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہاکہ تاہم حکومت کی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت خیبر پختونخوا میں اپنی حکمت عملی کے تحت انتخاب لڑے گی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آج خیبر پختونخوا کے ارکان صوبائی اسمبلی پی ڈی ایم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے دوران ہم پیشرفت متوقع ہے۔

Related Posts