پی ٹی آئی کو الوداع کہنے والے جہانگیر ترین کی نئی پارٹی میں شامل

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پی ٹی آئی کو الوداع کہنے والے جہانگیر ترین کی نئی پارٹی میں شامل
پی ٹی آئی کو الوداع کہنے والے جہانگیر ترین کی نئی پارٹی میں شامل

لاہور: جہانگیر خان ترین، جو مبینہ طور پر پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو متحد کرنے کے مشن پر مامور ہیں، اہم پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب عمران خان کی ٹیم کے متعدد اہم ارکان جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں فواد چوہدری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، محمود مولوی، فردوس عاشق اعوان، اجمل وزیر، نوریز شکور، اور فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں اپنے نئے باس کو گلے لگایا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی اراکین نے 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کو چھوڑ ا ہے اور سیاست سے ”عارضی وقفے” کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب کے سابق وزیر مراد راس، جنہوں نے حال ہی میں ایک اور سابق وزیر ہاشم ڈوگر کے ساتھ اتحاد میں ”ڈیموکریٹس” گروپ بنایا تھا اور تقریباً تین درجن اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا۔ انہوں نے بھی جہانگیر ترین کی حمایت کا انتخاب کیا۔

جے کے ٹی کیمپ کے رکن عون چوہدری نے کہا کہ نئی پارٹی کا نام ’استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) ہوگا۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، عطا تارڑ

پراپرٹی ٹائیکون علیم خان نے مبینہ طور پر آئی پی پی میں صدر کے عہدے پر نظریں جما رکھی ہیں جب کہ جہانگیر ترین کو نئی پارٹی کا ‘قائد’ کہا جا سکتا ہے۔

Related Posts