پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اعلان، 33 اراکین کے ناموں کی منظوری دے دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اعلان، 33 اراکین کے ناموں کی منظوری دے دی گئی
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اعلان، 33 اراکین کے ناموں کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اعلان کردیا جس میں چیئرمین عمران خان جبکہ نائب چیئرمین وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کور کمیٹی کا نوٹیفکیشن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے جاری ہوا جس میں 33 اراکین کے ناموں کو حتمی طور پر منظور کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی کی حیثیت سے کور کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، عامر محمود کیانی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر تعلیم شفقت محمود، پرویز خٹک، مخدوم خسرو بختیار، گورنر سندھ عمران اسماعیل، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سیف اللہ نیازی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، بلاول بھٹو کی قیادت میں اسلام آباد کی طرف مارچ کا آج سے آغاز

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، وزیر بحری امور علی زیدی، وزیر توانائی حماد اظہر، محمود خان، علی امین گنڈا پور، شیریں مزاری، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری سرور اور اعجاز چوہدری بھی شامل ہیں۔ 

ممبران کور کمیٹی میں وزیر مواصلات مراد سعید، محمود الرشید، سرور خان، اعظم سواتی اور عامر ڈوگر کے علاوہ عاطف خان، شاہ فرمان، فضل خان، حلیم عادل شیخ، ارباب غلام رحیم، حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی اور بابر اعوان کے نام بھی شامل ہیں۔ 

 

Related Posts