تحریک انصاف کا میئرلاہور کیلئے 3ناموں پر غور،حماد اظہر فیورٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI considers Hamad Azhar as candidate for Lahore mayor

لاہور:تحریک انصاف کی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے لائحہ عمل کی تیاریاں ، تحریک انصاف نے لاہور کے لارڈ میئر کے لیے حماد اظہر کو امیدوار بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کو لاہور کے لارڈ میئر کے لیے پی ٹی آئی کا امیدوار بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے پنجاب کے وزیر بلدیات میاں محمود الرشید متحرک ہیں اور انہوں نے ملاقاتیں بھی شروع کردی ہیں، انہوں نے لارڈ میئر کے لئے اعلی حکومتی شخصیات سے بھی مشاورت کی ہے۔ وہ وفاقی وزیر حماد اظہر سے اس معاملے پر ملاقات بھی کرچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لارڈ میئر کے لیے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے، پارٹی تنظیم اور حکومتی شخصیات مشاورت سے حتمی نام کی وزیراعظم سے منظوری لیں گی، پارٹی قیادت نے حماد اظہر کو نامزد کیا تو انہیں وفاقی وزیر سے مستعفی ہونا ہوگا۔

مزید پڑھیں:پنجاب حکومت نے اگلے سال مارچ، اپریل میں بلدیاتی انتخابات کا عندیہ دے دیا

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور پنجاب کے وزیر میاں محمود الرشید نے اگلے سال مارچ، اپریل میں انتخابات کا عندیہ دیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھاکہ بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں ولیج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل کے غیر جماعتی الیکشن ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں تحصیل کونسل اور میٹروپولیٹین کے میئرز کے انتخابات جماعتی بنیادوں پرہوں گے۔میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ ہم آئندہ سال بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن نے جو تیاری کرنی ہے کرلے، ہم مکمل طور پرتیار ہیں۔

Related Posts