ہر حلقے سے الیکشن لڑیں گے، جس کو ٹکٹ ملے گا، وہ جیتے گا۔پی ٹی آئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ ہم ہر حلقے سے الیکشن لڑیں گے، جسے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملے گا، وہ جیتے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا کہ انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد تحریکِ انصاف کی سیاسی کمیٹی کے چیئرمین اسد قیصر کو گرفتار کیا گیا۔

عام انتخابات، جاوید لطیف کا عمران خان کو سیاسی میدان میں مقابلے کا چیلنج

گفتگو کے دوران شعیب شاہین نے کہا کہ یہ لوگ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ تحریکِ انصاف کو دیوار سے لگانا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ انتخابات کی تاریخ مل گئی۔ تحریکِ انصاف ہر حلقے سے الیکشن لڑے گی۔

دوسری جانب اسی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کو جو لیول پلیئنگ فیلڈ چاہئے، اسے انہوں نے خود 9 مئی کو نذرِ آتش کردیا تھا۔

سابق وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرنے والی تحریکِ انصاف کی حکومت نے 20 پریزائڈنگ افسران اغوا کیے تاکہ حکومت کو اپنی مرضی کے نتائج حاصل ہوسکیں۔ 2018 میں ملکی تاریخ کے بد ترین الیکشن ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ اسد قیصر کے بھائی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ سابق اسپیکر کی گرفتاری ان کی رہائش گاہ سے ہوئی۔

Related Posts