پی ٹی اے کا مفت انٹر نیٹ اور کالنگ پیکج دینے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کی تعداد 200 ملین ہونے کے جشن میں ایک خاص تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر تمام موبائل صارفین کو صرف ایک دن کے لیے 2 جی بی مفت انٹرنیٹ ڈیٹا اور 200 مفت آن نیٹ منٹس فراہم کیے جائیں گے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ملک میں براڈبینڈ صارفین کی تعداد 150 ملین تک پہنچ چکی ہے جبکہ فائبر آپٹک صارفین کی تعداد 2 ملین ہے۔ صارفین اس سہولت سے مستفید ہونے کے لیے *#2200# ڈائل کر سکتے ہیں۔

یہ پیشکش صرف 24 گھنٹے کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ، 200 اسمارٹ فونز خواتین سم کارڈ ہولڈرز میں تقسیم کیے جائیں گے اور منتخب جامعات میں چھ ماہ کے لیے مفت وائی فائی ہاٹ اسپاٹس قائم کیے جائیں گے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شازیہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت جلد موبائل براڈبینڈ اسپیکٹرم کی نیلامی کرانے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اسپیکٹرم نیلامی اور نیشنل فائبرائزیشن پالیسی انتہائی ضروری ہیں، اور موبائل فونز آسان اقساط پر فراہم کرنے کے لیے بھی پالیسی تیار کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو سہولت دی جا سکے۔

Related Posts