اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان ،مارکیٹ کے سرمائے میں10 ارب74 کروڑ36 لاکھ روپے کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX surge under control in flat trading session

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کوملا جلا رجحان رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید49.74پوائنٹس کے اضافے سے37700.31پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

57.53فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں10ارب74کروڑ36لاکھ روپے کی کمی ہوئی۔

گزشتہ روز آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس محصولات میں اضافے سمیت دیگر شرائط سامنے آنے کے باعث ر سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے جس کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شروع ہی سے اتار چڑھاوٗ دیکھنے میں آیا ۔

ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 37941پوائنٹس کی بلند اور 37370پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم مجموعی طور پر کے ایس ای100انڈیکس 49.74پوائنٹس کے اضافے سے37700.31پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کے ایس ای 30انڈیکس بھی 79.02پوائنٹس کے اضافے سے 16368.24پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 40.58پوائنٹس کی کمی سے26845.38پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔

گذشتہ روز405 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے149کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ233میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت71کھرب17ارب44کروڑ69لاکھ روپے سے گھٹ کر71کھرب6ارب70کروڑ33لاکھ روپے ہوگئی۔

حصص کی لین دین سے کاروباری حجم 45کروڑ72لاکھ16ہزار رہاجو پیرکی نسبت 17.44فیصد کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے لحاظ سے بہانیرو ٹیکس62.62روپے کے اضافے سے897.62روپے اورنیسلے پاکستان50روپے کے اضافے سے 6800روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ 100روپے کی کمی سے7600روپے اورانڈس موٹرز67.63روپے کی کمی سے1301.62روپے ہوگئی۔

Related Posts