اسٹاک مارکیٹ میں 200پوائنٹس کا اضافہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
اسٹاک مارکیٹ میں 200پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 200پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا، کے ایس ای 100انڈیکس میں 0.48 فیصد کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سیشن کے اختتام تک کے ایس ای 100انڈیکس 200.56 پوائنٹس یا 0.48 فیصد اضافے کے ساتھ 41,723.32 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آٹوموبائل، سیمنٹ، فرٹیلائزر، تیل اور گیس کے شعبوں میں کاروبار میں فائدہ ہوا جب کہ بینکنگ سیکٹر میں ملے جلے رجحان کا سامنا رہا۔

ورلڈ کال ٹیلی کام 64.5 ملین حصص کے ساتھ والیوم لیڈر تھی، اس کے بعد آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی 22.3 ملین حصص اور پاکستان پٹرولیم 15.9 ملین حصص کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کی کمی

بدھ کو 346 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 185 کے بھاؤ میں اضافہ، 132 میں کمی اور 29 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts