اسٹاک مارکیٹ میں 708پوائنٹس کی مندی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
اسٹاک مارکیٹ میں 708پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 708پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال رہی، بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس 708 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری روز کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 46,770.4 کی سطح پر تھا، جو 708 یا 1.4 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

منگل کو، ریڈ زون میں آٹوموبائل اسمبلرز، کیمیکل، سیمنٹ، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز، اور ریفائنری سیکٹر ٹریڈنگ سمیت انڈیکس ہیوی سیکٹرز کے ساتھ، بورڈ بھر میں فروخت کی صورتحال دیکھنے کو ملی۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم پیر کو 184.13 ملین سے بڑھ کر 217.85 ملین ہو گیا۔ حصص کی مالیت گزشتہ سیشن میں 6.465 ارب روپے سے بڑھ کر 8.281 ارب روپے ہوگئی۔

ورلڈ کال ٹیلی کام 27.409 ملین حصص کے ساتھ والیوم لیڈر رہا، اس کے بعد کے-الیکٹرک لمیٹڈ 14.732 ملین حصص کے ساتھ اور دیوان موٹرز 9.55 ملین حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

منگل کو 328 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 62 میں اضافہ، 244 میں کمی اور 22 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts