اسٹاک مارکیٹ میں 35پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ایک روزہ مندی کے بعد بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں محدود پیمانے پر تیزی رہی،کے ایس ای100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران46ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد45900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ کے سرمائے میں 11ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ46.68فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔

مقامی انسٹی ٹیوشنزاور بروکریج ہاسز کی ٹیلی کا م،فوڈز،بینکنگ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنت کے دوران انڈیکس ایک موقع پر46219.77پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا۔

تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے سبب انڈیکس اس حد کو برقرار نہ رکھ سکا مگر45800پوائنٹس سے بڑھ کر45900پوائنٹس کی سطح بند ہوا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 35.12پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس سے انڈیکس45881.13پوائنٹس سے بڑھ کر45916.25پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح13.87پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18056.53پوائنٹس سے بڑھ کر18070.40پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31344.21پوائنٹس سے بڑھ کر31388.59پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 11ارب11کروڑ52لاکھ57ہزار662روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 78کھرب 50ارب91کروڑ99لاکھ95ہزار706روپے سے بڑھ کر78کھرب62ارب3 کروڑ52لاکھ53 ہزار368 روپے ہو گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی پہلی ماحول دوست ریفریجریٹڈ فریٹ ٹرین کا لاہور سے کراچی کا کامیاب سفر

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ 10ارب روپے مالیت کے 51کروڑ43لاکھ84ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو9ارب روپے مالیت کے 33کروڑ91لاکھ2ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

Related Posts