اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کو60 ارب کا فائدہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کو 60 ارب روپے سے زائد کا فائدہ
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کو 60 ارب روپے سے زائد کا فائدہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، 100 انڈیکس 321.94 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ انڈیکس 45821.40 کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج پورے کاروباری روز (جمعرات) کے دوران کاروبار میں 0.71 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 18 کروڑ 10 لاکھ 7 ہزار 767 شیئرز کا لین دین ہوا، تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 60 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹویٹر پر اعداد و شمار جاری کئے گئے جس کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 49 پیسے مہنگا ہو گیا۔

جبکہ دورانِ ٹریڈنگ ڈالر 174 روپے 10 پیسے پر بھی ٹریڈ ہوا تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور قیمت 173 روپے 47 پیسے بڑھ کر 173 روپے 96 پیسے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال میں اب تک ڈالر 16 روپے 42 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ رواں مالی سال روپے کی قدر میں 10 اعشاریہ 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا

معاشی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روپے پر اضافی دباؤ حکومت، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مابین جاری مذاکرات کے اختتام کے لیے طے شدہ ٹائم فریم نہ ہونے سے پیدا ہوا جس کی وجہ سے فنڈ سے اگلی قسط جاری کرنے میں تاخیر ہوئی۔

Related Posts