پی آئی اے کو پی ایس او سے ایندھن کی فراہمی بند، فلائٹ آپریشن متاثر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے قومی ائیر لائن کو کریڈٹ لائنز کی حد پوری ہونے پر ایندھن کی فراہمی بند کردی ہے جس سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق (پی ایس او) نے قومی ائیر لائن پر واجبات 26.5ارب روپے سے بڑھنے پر ایکشن لے لیا۔ پاکستان اسٹیٹ آئل نے پی آئی اے کو ایندھن فراہم کرنا بند کردیا جس سے چھوٹے روٹس کیلئے مقامی پروازیں ایندھن سے محروم ہوگئیں۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات 38روپے لٹر تک سستی ہونے کا امکان

پاکستان اسٹیٹ آئل کو واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں چھوٹے شہروں کے مابین فلائٹ سروس کو ایندھن فراہمی بند کی گئی۔ بڑے شہروں کے مابین پی آئی اے کو ایندھن دیا جاتا رہے گا۔

رواں ماہ 10اکتوبر تک پی آئی اے پر واجب الادا رقم 26 ارب 50کروڑ سے تجاوز کر گئی جس پر پی ایس او نے ایندھن کی فراہمی روکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں کے مابین پی آئی اے طیاروں کو ایندھن فراہم کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں پی ایس او نے قومی ائیر لائن کی بیرونِ ملک روانہ ہونے والی پروازوں کو بھی ایندھن کی فراہمی بدستور جاری رکھی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واجبات کی ادائیگی کے بعد چھوٹے شہروں کی پروازوں کو بھی ایندھن مہیا ہوسکتا ہے۔

Related Posts