پی ایس ایل پلے آف مرحلہ، ملتان، پشاور، اسلام آباد کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے پلے آف میچز کھیلنے کےلیے ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئیں۔

پی ایس ایل ایٹ کے ٹیبل پر دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کیا۔ قلندرز کی ٹیم نے راؤنڈ کا آخری میچ لاہور میں ہی کھیلا تھا اس لیے وہ میزبان شہر میں پہلے سے ہی موجود ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ملالہ یوسف زئی کا آسکرز کی تقریب میں ڈیبیو

لیگ کے کوالیفائر میں 15 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

16 مارچ کو پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

17 مارچ کو کوالیفائر میں ہارنے والی اور پہلا ایلیمنیٹر جیتنے والی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ اس میچ کی فاتح 19 مارچ کے فائنل کےلیے کوالیفائی کرے گی۔

Related Posts