کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھارت کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)سے زیادہ بڑی اور بہتر ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کرکٹرز سے پوچھیں جو یہاں لیگ کھیلنے آتے ہیں کہیں گے کہ پی ایس ایل زیادہ مشکل لیگ ہے کیونکہ ہر ایک کا ریزرو کھلاڑی ڈک آؤٹ میں بیٹھا ہوتا ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان سپر لیگ کی مثالیں دی جاتی ہیں، شروع میں کہا گیا تھا کہ پرجیکٹ کامیاب نہیں ہوگا لیکن ہماری لیگ اب برانڈ بن چکی ہے، کھلاڑی یہاں کھیلنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:اظہر علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کا انعقاد اگلے سال 9 فروری سے 19 مارچ تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔