پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانے پر سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب اُمڈ آیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے آفیشل ترانے ’گروو میرا‘ پر شائقین کرکٹ اور موسیقی کے مداحوں کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میمز کا طوفان آگیا ہے۔

گلوکارہ نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ بینڈ ینگ اسٹنرز کے ارکان کی جانب سے گائے گئے پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانے کو گزشتہ روز ریلیز کیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے آفیشل ترانے کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد جہاں یوٹیوب پر لاکھوں کی تعداد میں اس ترانے کو سُنا گیا تو وہیں سوشل میڈیا پر ’گروو میرا‘ کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد صارفین کی جانب سے مزاحیہ اور طنزیہ میمز شیئر کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

شائقین کرکٹ کا ’گروو میرا‘ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے پچھلے تمام سیزن کے آفیشل ترانے اس سے لاکھ درجے بہتر تھے جبکہ کچھ صارفین کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ کاش اُنہیں یہ گانا سُننا ہی نہیں چاہیے تھا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ سُننے کے بعد رو پڑے ہیں۔‘

فہد نامی صارف نے ’گروو میرا‘ کی ویڈیو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب میں نے پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ ٹی وی پر لگایا تو میری والدہ نے مجھے ٹی وی سمیت گھر سے باہر نکال دیا۔‘

 

عدنان چشتی نامی صارف نے کہا کہ ’توبہ توبہ ’گروو میرا‘ نے ہمارا سارا موڈ خراب کردیا۔‘

 

ملک عزیر اعوان نامی صارف نے کہا کہ ’گروو میرا‘ سُننے کے بعد میرے کانوں کو دل کا دورہ پڑگیا۔‘

اقراء عامر نامی صارف نے علی ظفر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کوئی بھی گلوکار علی ظفر کو شکست نہیں دے سکتا اور نہ ہی گانوں میں ان جیسی توانائی بھر سکتا ہے۔‘

 

ایک اور صارف نے اکشے کمار کی فلم کا ایک منظر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ سُننے کے بعد مجھے چکر آرہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ سُننے کے بعد زیادہ تر مداحوں نے علی ظفر سے پاکستان سپر لیگ کے لیے دوبارہ گانا ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سپر لیگ 2021 کا آفیشل ترانہ “گروو میرا” ریلیز کردیا گیا

Related Posts