پی ایس ایل 9: نسیم شاہ کس فرنچائز سے کھیل رہے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 9: نسیم شاہ کس فرنچائز سے کھیل رہے ہیں؟
پی ایس ایل 9: نسیم شاہ کس فرنچائز سے کھیل رہے ہیں؟

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ کواپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے اور اس حوالے سے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل فرنچائز کے درمیان 90 فیصد معاملات طے بھی پا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نسیم شاہ کی جگہ اعظم خان کو شامل کرنے کا خواہاں ہے جبکہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں محمد وسیم جونیئر کی بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے کی امید ہے۔

یہاں یہ بات یاد رہے کہ 2019 سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہنے والے 20 سالہ فاسٹ بولر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر گلیڈی ایٹرز سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابھی بوڑھا نہیں ہوا۔۔۔ عمران نذیر کا اہم بیان سامنے آگیا

اسی ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ڈرافٹ کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق پہلی پک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دی گئی جبکہ دوسری اور تیسری پک بالترتیب کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے حصے میں آئی ہیں۔

Related Posts