پی ایس ایل 9: افتتاحی میچ میں اسلام آباد نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے افتتاحی میچ  میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

قبل ازیں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد کو جیت کے لیے 196 رن کا ہدف دے دیا تھا، جو کپتان شاداب خان کی عمدہ اور جارحانہ بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد نے دو وکٹ کے نقصان پر مکمل کرلیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز  نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور  میں 5 وکٹ پر 195 رن بنائے۔

صاحبزادہ فرحان نے57 اور عبداللہ شفیق نے 28 رن کی اننگ کھیلی، ڈیوڈ ویسا 14 اور فخزمان 13 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وین ڈر ڈوسن 41 گیندوں پر 71 رن کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ٹائمل ملز نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

وقفے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی اننگ کا آغاز کیا۔ کپتان شاداب خان اور اسلم کی عمدہ شراکت اور جارحانہ بیٹنگ کی بدولت سیکنڈ لاسٹ اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے بہ آسانی لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔

Related Posts