پی ایس ایل 8، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے زیر کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 8، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے زیر کردیا
پی ایس ایل 8، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے زیر کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملتان: ملتان سلطانز کی ٹیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں میچ میں 52 رنز سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے 52، محمد رضوان 50 اور کیرون پولارڈ نے 32 رنز بنائے جبکہ شان مسعود نے 3، رائیلی روسو 36 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس، وسیم جونیئر، شاداب خان اور ٹام کررن نے ملتان سلطانز کے خلاف ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:کراچی کنگز کی مسلسل تیسری شکست، کوئٹہ 6 رنز سے فتح یاب

191 رنز کے ہدف کا اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم تعاقب نہ کر سکی اور اٹھارہویں اوور میں 138 کے مجموعی سکور پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

Related Posts