پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے زیر کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے زیر کردیا
پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے زیر کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: لاہور قلندرز کی ٹیم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 20ویں میچ میں ملتان سلطانز کو 21 رنز سے ہرا دیا۔

لاہور قلندرز نے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، قلندرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

فخر زمان کھیل کے آغاز میں ہی سفر پر آؤٹ ہوگئے، وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 48 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا طاہر بیگ نے 17، ڈیوڈ ویسے نے 15، سکندر رضا نے 14 جبکہ حسین طلعت اور شاہین شاہ آفریدی نے 9، 9 رنز بنائے۔

جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم کی مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

مزید پڑھیں:لاہور قلندرز میں ڈیوڈ ویسا کو کس نام سے پکارا جاتا ہے؟

واضح رہے کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل 8 کی اب تک کی سب سے کامیاب ٹیم ہے، لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی جبکہ ملتان سلطانز دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

Related Posts