پی ایس ایل 8 کے فائنل کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 8 کے فائنل کا شیڈول تبدیل کردیا گیا
پی ایس ایل 8 کے فائنل کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

لاہور: پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل کا شیڈول تبدیل کر دیا۔

سوشل میڈیا پر پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 8 کے فائنل کے دوران بارش کا امکان ہے جس کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز فکر مند ہیں کہ فائنل میچ کے دوران کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل کو اچھا بنانے کے لیے پی ایس ایل کے فائنل کو ری شیڈولڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا فائنل اب 19 مارچ کی بجائے 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ فائنل کے لیے پہلے سے خریدے گئے ٹکٹس 18 مارچ کو قابل استعمال ہوں گے۔اس حوالے سے کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔

مزید پڑھیں:گیانی انفانٹینو ایک بار پھر فیفا کے صدر منتخب ہوگئے

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کوالیفائر جیت کر پی ایس ایل کے فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے، جبکہ آج پہلا ایلیمنیٹر جیتنے والی ٹیم دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز سے مد مقابل ہو گی۔

Related Posts