پی ایس ایل5: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6وکٹوں سے شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز نےپشاور زلمی کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بابر اعظم 70 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر ڈیرن سیمی کی جگہ قیادت کرنے والے وہاب ریاض کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹام بینٹن اور کامران اکمل نے کیا جو مایوس کن رہا اور بینٹن بغیر کوئی رن بنائے عامر کا شکار بنے،جس کے بعد ایمرجنگ کھلاڑی حیدر علی بیٹنگ کے لیے آئے اور 4 رنز بناکر عامر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

ٹورنامنٹ میں سنچری بنانے والے کامران اکمل بھی 4 رنز بناکر عامر یامین کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ تھما بیٹھے، شعیب ملک اور لیونگسٹن نے اچھی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی اور اس دوران لیونگسٹن نےایک چھکا بھی لگایا ۔

لیونگسٹن 57 کے مجموعی اسکور پر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کی اور 55 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ لیام لیونگ اسٹون اور لوئس گریگوری 25، 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 4 اور کرس جورڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا ، شرجیل خان حسن علی کی گیند پر خوب صورت چوکا رسید کرنے کے بعد آؤٹ ہوئے، اس کے بعد ایلکس ہیلز اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ پر 101 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔

یاسر شاہ نے الیکس ہیلز کو نصف سنچری مکمل ہونے سے ایک رن قبل ہی آؤٹ کردیا، کیمرون ڈیلپورٹ 2 اور چیڈوک والٹن 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز نے 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ بابر اعظم 59 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور کی جانب سے یاسر شاہ نے دو جبکہ حسن علی اور کریگ براتھ ویٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، محمد عامر کو زلمی کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Related Posts