پی ایس ایل 10: بابر اعظم پھر ناکام، پشاور زلمی کو کوئٹہ کے ہاتھوں بدترین شکست

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور کو 80 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، فوٹو آج

پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرا دیا۔

صائم ایوب اورحسین طلعت کے علاوہ کوئی بیٹر وکٹ پرٹک نہ سکا۔ ابرار احمد نے 4 اور عثمان طارق نے 2 وکٹیں لیں۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فاتحانہ آغاز کیا۔ کوئٹہ نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرا دیا۔

217 رنز کے ہدف کے جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 136رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ صائم ایوب اور حسین طلعت کے علاوہ کوئی بیٹر وکٹ پرٹک نہ سکا۔ ابرار احمد نے 4 اور عثمان طارق نے 2 وکٹیں لیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 وکٹوں پر 216 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی ٹیم میں کپتان سعود شکیل نے 59، فن ایلن نے 53 رنز بنائے۔ حسن نواز نے 41 اور کوش مینڈس نے 34 رنز بنائے۔

سفیان مقیم، علی رضا، الزاری جوزف نے ایک، ایک شکار کیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

Related Posts