ڈاکٹروں کی تنظیم کا وزیراعظم کو خط، طبی آلات پر ٹیکس چھوٹ نہ دینے پر تحفظات کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کو خط
(فوٹو: آن لائن)

ڈاکٹروں کی تنظیم پاکستان سوسائٹی آف انٹروینشل کارڈیولوجی (بی ایس آئی سی) نے وزیراعظم کو خط لکھ کر طبی آلات پر ٹیکس چھوٹ نہ دینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بی ایس آئی سی نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ اسٹنٹس سمیت دل کے امراض میں استعمال ہونے والے دیگر طبی آلات سیلز ایکٹ کے چھٹے شیڈول کے تحت ٹیکس چھوٹ کے حامل ہیں، تاہم نئے فنانس ایکٹ میں تمام طبی آلات ٹیکس چھوٹ حاصل نہیں کرسکیں گے۔

بی ایس آئی سی نے خط کے متن میں وزیراعظم کو آگہی دی کہ یہ آلات انتہائی پیچیدہ ہوتے ہیں جن کو مقامی طور پر نہیں بنایا جاسکتا اور اسی وجہ سے ان آلات کو بیرونِ ملک سے درآمد کرنا پڑتا ہے اور طبی آلات کی 60فیصد درآمد سرکاری اداروں کی جانب سے ہوتی ہے جن پر سیلز ٹیکس لگایا گیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس لگانے سے سرکاری اداروں کی درآمدی صلاحیت منفی طورپر متاثر ہوگی اور نتیجتاً طبی سہولیات کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرز سوسائٹی کے سابق صدر ڈاکٹر ندیم رضوی نے حکومتی فیصلہ بے تکا قرار دیا۔

واضح رہے کہ طبی آلات پر چھوٹ نہ دینے کے فیصلے پر صحت کی دیکھ بھال سمیت دیگر شعبہ جات سے ملک بھر میں تنقید جاری ہے۔ گفتگو کے دوران صدر ڈاکٹرز سوسائٹی نے کہا کہ حکومت زندگیاں بچانے پر ٹیکس لگا رہی ہے۔ عوام سے ٹیکس لے کر وہی پیسے صحت کے بجٹ میں واپس کرنا غیر معقول فیصلہ محسوس ہوتا ہے۔

Related Posts