پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاری مالیت میں 67ارب94کروڑ79لاکھ کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاری مالیت میں 67ارب94کروڑ79لاکھ کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاری مالیت میں 67ارب94کروڑ79لاکھ کا اضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گرد حملے کے باوجودنہ صرف کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہی بلکہ تیزی کا رجحان بھی غالب رہاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 34ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اور انڈیکس 2412.31پوائنٹس کے اضافے سے34181.80پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

آج کاروباری روز کے دوران 54.98فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 67ارب94کروڑ79لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت20.82فیصد کم رہی۔

گزشتہ روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی نظر آئی جس کے باعث انڈیکس پہلے نصف گھنٹے میں 34ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے34207پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

دہشت گرد حملے کے دوران بھی ٹریڈنگ جاری رہی لیکن کچھ دیر کے لئے منفی رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث انڈیکس 33720پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن حملے کے 20منٹ بعد ہی پھر سے تیزی لوٹ آئی اور 34ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہوگئی تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس242.31پوائنٹس کے اضافے سے34181.80پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای30انڈیکس 72.46پوائنٹس کے اضافے سے 14752.61پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس256.62پوائنٹس کے اضافے سے24510.84پوائنٹس ہوگیا۔گذشتہ روز 351کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے193کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ136میں کمی اور22میں استحکام رہا۔

تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب22ارب18کروڑ6لاکھ روپے سے بڑھ کر64کھرب90ارب12کروڑ85لاکھ روپے ہو گیا۔پیر کو15کروڑ69لاکھ20ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جو جمعہ کے مقابلے میں 4کروڑ12لاکھ66ہزار شیئرز کم ہے۔

Related Posts