صوبائی حکومت کے افسران کی شاہ خرچیاں،76 لاکھ کے موبائلز تقسیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موبائل فونز
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 لاہور: صوبائی حکومت کےافسران کی شاہ خرچیاں جاری ہیں،سابق صوبائی محتسب اعظم سلیمان نے مبینہ طور پر سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ سے چند دن قبل ساتھی افسران کو 76 لاکھ 87 ہزار روپے کے 12 قیمتی موبائلز تقسیم کردئیے۔
نجی ٹی وی ایک نیوز کی رپورٹ کے مطابق اعظم سلیمان کے عہدے کی معیاد 28 جون 2024 کو ختم ہوئی ، صوبائی محتسب آفس کے تمام افسران کے پاس پہلے ہی قیمتی سرکاری لیپ ٹاپ اور ٹیب فون موجود ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری محتسب آفس طاہر رضا کاکہنا ہے کہ محتسب پنجاب آفس کو پاکستان کے بیرون ممالک دوسو سفارت خانوں سے لنک کرنے کے لئے یہ موبائل فون خریدے گئے جبکہ بیرون ملک مسائل حل کرنے کیلئے سافٹ وئیر ابھی تک تیار نہ ہوسکا۔

سیکریٹری محتسب آفس کے بیان کے مطابق بیرونی ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی تیاری کیلئے لئے کم از کم 4ماہ درکار ہیں ۔سابق محتسب اعظم سلیم نے سمندر پار پاکستانیوں کو ریلیف دینے کے نام پر لاکھوں اڑا دئیے۔
رپورٹ کے مطابق سابق محتسب پنجاب اعظم سلیم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوریلیف دینے کے نام پر لاکھوں کے 12 قیمتی موبائل خرید لئے،  سافٹ وئیر ابھی تیار نہیں ہو سکا لیکن سرکاری افسران کو مہنگے موبائل فون بانٹ دئیے گئے۔

 محتسب آفس کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیرون ممالک 200 سفارت خانوں سے لنک کرنے کے لئے یہ فون خریدے ہیں ، نئے سسٹم کے لئے 4ماہ درکار ہیں ،ایک سال میں 38 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں ،ہماری درخواستوں پر ریلیف دینے کی شرح 99فیصد ہوچکی ہے۔

Related Posts