بد امنی کیخلاف جے یو آئی کے تحت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے زیراہتمام صوبہ سندھ میں بدامنی کیخلاف ضلعی ہیڈکوارٹرز اور تمام اضلاع کے پریس کلبز کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے۔

کراچی میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام مزار قائد پر احتجاجی مظاہرے سے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت لبرل اور سیکولر ذہنیت کے لوگ پارلیمان میں بھیجے جاتے ہیں تاکہ مغرب کی خوشنودی کیلئے 1974 کے تاریخی پارلیمانی فیصلے ودیگر اسلامی قوانین کو تبدیل کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی

انہوں نے سندھ میں بدامنی کی لہر اور کشمور میں اغواء برائے کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ناک کے نیچے ڈاکو راج پنپتا رہا اور وزیراعلیٰ سندھہر طرف امن ہے کا راگ الاپتے رہے۔
دریں اثناء حیدرآباد ڈویژن، میرپور خاص ڈویژن ، نوابشاہ ڈویژن ، سکھر ڈویژن اور لاڑکانہ ڈویژن کے اضلاع نواب شاہ ، لاڑکانہ ، تھرپارکر ، جیکب آباد ، سکھر ، نوشہرو فیروز ، ٹھٹہ ، شکارپور، جامشورو، حیدرآباد ، مٹیاری ، قمبر شہداد کوٹ، سجاول ، سانگھڑ اور بدین میں بھرپور عوامی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

مظاہروں سے جے یوآئی رہنماؤں مولانا تاج محمد ناہیوں ، مولانا صالح اندھڑ ، مولانا عبدالرحمن ڈنگراج ، مولانا محبت کھوڑو ، مولانا عبدالوہاب بلوچ ، مولانا عبدالعزیز ، ڈاکٹر اے جی انصاری، حافظ خالد دھامرا ،مولانا عزیر گل جاگیرانی ، مولانا احمد سومرو ، مولانا احمد حسین جمالی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ کے عوام پہلے روٹی کپڑا اور مکان کی سیاست کی بھینٹ چڑھے، اب امن اور زندگی کو ترس گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے حق کیلئے اب بیدار ہونا ہوگا ، حکومت اور ادارے اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کو کنٹرول کریں، جمعیت علمائے اسلام کا موقف واضح ہے کہ سندھ بدترین دہشت گردی کا شکار ہے اور فوج، رینجرز پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مؤثر آپریشن کرنا ہوگا۔

Related Posts