ملک بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں 9محرم الحرام کے ماتمی جلوس آج نکلیں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں محرم الحرام کی تعطیلات کب ہوں گی؟
ملک میں محرم الحرام کی تعطیلات کب ہوں گی؟

ملک بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں 9 محرم الحرام کے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس مختلف شہروں سے آج نکلیں گے۔ علمائے کرام اور ذاکرین اہلِ بیت اور کربلا کے شہیدوں کی عظمت بیان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال واقعۂ کربلا کی یاد میں محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوس نکالے جاتے ہیں۔ اہلِ بیت سمیت 72 جانثاروں نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی قیادت میں یزید کے خلاف جہاد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

چشمہ فائیو ایٹمی پاور پروجیکٹ سمیت کئی اہم منصوبے منظور

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے یزید کی بیعت سے انکار کیا تھا جس نے اہلِ بیت پر چڑھائی کردی اور لشکر بھیج کر 72 جانثاروں کا خون ناحق بہایا گیا۔ تمام عظیم شخصیات اسلام کے نام پر اپنی جان دینے کیلئے تیار ہوئیں۔

شہدائے کربلا نے اپنی جان دے کر اسلام کو رہتی دنیا تک کیلئے امر کردیا۔ آج شہدائے کربلا کی یاد میں سبیلیں سج گئیں۔ نذرونیاز کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ ہر سال 9 اور 10 محرم کو اہلِ اسلام روزہ رکھ کر بھی کربلا کے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں محرم الحرام کے حوالے سے مجالس کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ علماء اور ذاکرین اہلِ بیتِ اطہار کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ واقعۂ کربلا کے اسباب اور اثرات و مضمرات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ 

 

Related Posts