ملک کیلئے ضروری نیشنل ایجوکیشن پالیسی پر کام شروع کردیا گیا ہے۔شفقت محمود

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے اور او لیول کے امتحانات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ شفقت محمود
اے اور او لیول کے امتحانات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ شفقت محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک کیلئے ضروری نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2021ء پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ ہماری وزارت نے ملک بھر کیلئے واحد نصاب رائج کرنے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے، تاہم ملک کیلئے ایک رسمی ایجوکیشن پالیسی بھی ضروری ہے۔

پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میری ہدایات پر وزارتِ تعلیم نے نیشنل ایجوکیشن پالیسی پر کام شروع کردیا ہے جس کیلئے وسیع البنیاد مشاورت کی جارہی ہے، ہم تمام تر تجاویز کو خوش آمدید کہیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وائرس کے 15دن کے اند ر اند وزارت تعلیم نے ٹیلی اسکول شروع کرنے کیلئے ایک خصوصی ٹیلی ویژن چینل حاصل کر لیا تھا،دن میں 10گھنٹے تک کلاس 1-12 کے اسباق کو مختلف ماڈیول میں نشر کیا جاتا رہا۔

وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے 4 روز قبل کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کی مدد سے ایک ایس ایم ایس سسٹم قائم کیا گیا تاکہ طلبا کو اسباق پر رائے دینے کیلئے ذریعہ مہیا کیا  جاسکے،خاص طور پر ملک کے دیہی علاقوں میں وزیر اعظم عمران خان نے ایک ریڈیو اسکول کا بھی آغاز کیا۔ 

مزید پڑھیں: تعلیم کو آن لا ئن منتقل کر نے میں کافی مشکلات پیش آئیں، شفقت محمود

Related Posts