پرائم ویڈیو نے Gen V سیزن 2 کا ٹریلر جاری کردیا، ریلیز کی تاریخ بھی دے دی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فوٹو کامک بک

پرائم ویڈیو نے “دی بوائز” کی مقبول اسپن آف سیریز Gen V کے دوسرے سیزن کی پہلی جھلک جاری کر دی ہے۔ نیا سیزن بدھ 17 ستمبر کو ریلیز ہوگا، جس کی ابتدائی تین اقساط ایک ساتھ 240 سے زائد ممالک اور علاقوں میں نشر کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق Gen V سیزن 2 کی باقی اقساط ہر ہفتے ریلیز ہوں گی اور سیزن کا اختتام 22 اکتوبر کو ہوگا۔ اس بار گوڈولکن یونیورسٹی دوبارہ کھل رہی ہے، مگر اس بار ایک پراسرار نئے ڈین کی سربراہی میں۔

جہاں کیٹ اور سیم کو ہیرو کے طور پر سراہا جا رہا ہے، وہیں میری، جارڈن اور ایما صدمے کے سائے میں دوبارہ یونیورسٹی لوٹتے ہیں۔ یہاں انسانوں اور سپر ہیروز (Supes) کے درمیان تناؤ بڑھتا بھی دکھائی دیتا ہے اور ان تینوں کو اسکول کی پرانی تاریخ میں دفن ایک طاقتور راز کا سراغ بھی ملتا ہے۔

اداکاروں میں پرانے چہروں جاز سنکلیئر، لزے براڈوے، میڈی فلپس، لندن تھور، ڈیرک لو، آسا جرمن اور شان پیٹرک تھامس کی واپسی ہو رہی ہے، جبکہ ہیمش لنکلیٹر اس بار نئے کردار ڈین سائفر کے طور پر شامل ہو رہے ہیں۔

اس سیزن کی قیادت مشیل فازیکاس بطور شو رنر کر رہی ہیں، جبکہ سونی پکچرز ٹیلی ویژن اور ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کے کئی ایگزیکٹو پروڈیوسرز بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔

Related Posts