وزیر اعظم، آرمی چیف کراچی سمیت سندھ بھر کی حالت پر نوٹس لیں، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے گندم کے گودام اور باردانہ رینجرز کے حوالے کیے جائیں، خرم شیر زمان
سندھ کے گندم کے گودام اور باردانہ رینجرز کے حوالے کیے جائیں، خرم شیر زمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم، آرمی چیف کراچی سمیت سندھ بھر کی حالت پر نوٹس لیں۔ کراچی کے شہری بے یارومددگار ہیں سندھ حکومت روائتی غفلت میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو بارشوں سے زیادہ سندھ حکومت کی نااہلی سے نقصان ہورہا ہے۔ روشنیوں کے شہر کو سندھ حکومت نے اندھیروں اور پانی میں ڈبو دیا ہے۔ شہری روڈوں پر خوار و پریشان ہورہے ہیں وزرا کہیں نظر نہیں آرہے۔

یہ باتیں خرم شیر زمان نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی اور پی ٹی آئی رہنما عمران صدیقی بھی موجود تھے۔

پی ٹی آئی رہنما ء خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے وزرا ٹوئٹر سے بھی غائب ہوچکے ہیں۔ وزیر بلدیات کا اس صورتحال پر ایک بھی بیان نہیں آیا۔ پی پی نے ثابت کردیا کہ کراچی کے مسائل سے ان کا تعلق نہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی نظام مکمل تباہ ہوچکا ہے۔ وزیر اعلی ہاوس کی سڑک کا دورہ کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی ہاس کے علاوہ پورا کراچی ڈوبا ہوا ہے۔ اس روڈ کے علاوہ تمام شاہراہیں تالاب بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہرا معیار ہے اپنے گھر کے باہر کا روڈ وی آئی پی بنایا ہوا ہے۔ اس روڈ پر نہ پانی ہے نہ کوئی کھڈا، پولیس موبائلیں لائین سے کھڑی ہیں۔ سی ایم صاحب اندر سو رہے ہیں اور پورا شہر ڈوبا ہوا ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنان اور ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کو شہریوں کی مدد کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Related Posts