وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کورونا میں مبتلا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کورونا میں مبتلا
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کورونا میں مبتلا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ٹیسٹ مثبت آنے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان میں کورونا کی علامات کم ظاہر ہوئی ہیں اور وہ گھر سے کام جاری رکھیں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید بھی کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سردیوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، اس لئے عوام احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں۔ تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

Related Posts