سینیٹ الیکشن،وزیراعظم عمران خان کے خدشات صحیح ثابت ہوئے، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ الیکشن،وزیراعظم عمران خان کے خدشات صحیح ثابت ہوئے، شبلی فراز
سینیٹ الیکشن،وزیراعظم عمران خان کے خدشات صحیح ثابت ہوئے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سینیٹ الیکشن میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جیت پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خدشات صحیح ثابت ہوئے۔

شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان ہی ملک کے نظام کو تبدیل کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے بھر پور کوشش کریں گے،سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے خدشات صحیح ثابت ہوئے، وزیراعظم عمران خان ہی ملک کے نظام کو بدل سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ یہ ضمیروں کے سوداگر ہیں، آج کا نتیجہ کل کی ویڈیو کا ثبوت ہے، پی ڈی ایم نے لوٹی ہوئی دولت کے منہ کھول دیے ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا اپنا ووٹ بھی مسترد ہوا، نوید قمر کا بڑا انکشاف

Related Posts