وزیر اعظم عمران خان کل خصوصی دورے پر کراچی پہنچیں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کل خصوصی دورے پر کراچی پہنچیں گے
وزیر اعظم عمران خان کل خصوصی دورے پر کراچی پہنچیں گے

کراچی:کراچی میں بارشوں سے تباہ کاریوں پر ملک بھر سے رد عمل آنے کے بعد وفاق نے کراچی کے لیے منصوبوں اور فنڈز کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل خصوصی دورے پر کراچی پہنچیں گے،دورے کے دوران وزیراعظم کراچی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم گورنرہاؤس کراچی میں شہرکے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں۔

وزیر اعظم کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی کے لیے مجوزہ منصوبوں اور فنڈز پر مشاورت ہوگی، وزیر اعظم بارشوں سے نقصانات اور صورت حال پر خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

گورنر سندھ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کوکراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق اپنا کردار ادا کرے گا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو کراچی میں درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے اور عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔

گورنرسندھ کے مطابق مسائل کو مستقل طور پر حل کرنے کیلئے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے اور وزیراعظم نے اس پلان کو حتمی شکل دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

کراچی میں سیوریج، نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے جامع پلان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ تشکیل دیا گیا جس پر وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں گے۔

Related Posts