مسلم قیادت کو بتانا ہوگا کہ اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ،وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مغرب نے اسلام کو دہشتگردی سے جوڑا مسلم ممالک خاموش رہے،وزیراعظم عمران خان
مغرب نے اسلام کو دہشتگردی سے جوڑا مسلم ممالک خاموش رہے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے لیے تقریباً تمام دینی حلقوں نے قائد اعظم کا ساتھ دیا اور آج علما کا بہت بڑا کردار ادا کرنا جس مقصد کے لیے پاکستان تشکیل پایا تھا۔

اسلام آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ قائد اعظم پاکستان کو بطور اسلامی فلاحی ریاست دنیا کا رول ماڈل بنانا چاہتے تھے۔

وزیر اعظم نے اسلامو فوبیا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑ دیا اور مسلم ممالک کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کا دشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور مسلمان لیڈر شپ نے اس امر کی کبھی وضاحت نہیں کی۔

عمران خان نے کہا کہ نائن الیون سے پہلے سب سے زیادہ خود کش حملے بھارت میں تامل نے کیے تھے اور وہ بندو تھے لیکن کسی نے انہیں دہشت گرد نہیں کہا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے قوم کو شعور دیکر کرپٹ خاندانوں کی سیاست ختم کردی، خرم شیر زمان

Related Posts