وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عید الاضحٰی ارض مقدس میں منائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے جہاں وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں اہم کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں، وہیں پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف ایک تاریخی آپریشن کی قیادت کی، جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اس کامیابی کے نتیجے میں جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

اب عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر رواں برس عید پاکستان میں نہیں بلکہ سعودی عرب میں منائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کل سعودی عرب روانہ ہوں گے اور ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی ہوں گے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نہ صرف پاکستان کا قریبی دوست ہے بلکہ مذہبی لحاظ سے بھی مقدس سرزمین ہے۔ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کے لیے وہاں عید منانا روحانی خوشی کا باعث ہوگا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں حج کے مناسک کا آغاز ہو چکا ہے، اور دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمان میدان عرفات میں جمع ہو رہے ہیں تاکہ فریضہ حج کی ادائیگی کر سکیں۔

Related Posts