پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25روپے سے زائد تک اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں سمری وزیر اعظم کو بھجوائی گئی تھی، جس کی منظوری دیدی گئی ہے اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

 وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ جولائی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، پٹرول کی قیمت 25روپے 58پیسے فی لٹر اضافے کے بعد 100 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 101روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔ مٹی کا تیل بھی 23روپے 50 پیسے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59روپے 6 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیر اعظم عمران خان کو بھجوائی گئی تھی، جس کی وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دیدی ہے، واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔ جس کے ثمرات پاکستان میں بھی نظر آئے تھے اور قیمتوں میں واضح کمی کردی گئی تھی۔

Related Posts