روایتی شعبوں کے علاوہ نئے شعبوں کو بھی فروغ دیں گے، رزاق داؤد

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روایتی شعبوں کے علاوہ نئے شعبوں کو بھی فروغ دیں گے، رزاق داؤد
روایتی شعبوں کے علاوہ نئے شعبوں کو بھی فروغ دیں گے، رزاق داؤد

 اسلام آباد :وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ روایتی شعبوں کے علاؤہ نئے شعبوں کو بھی فروغ دیں گے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو آئندہ سال کیلئے 20 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف دیا ہے، پہلے چیزوں کو پاکستان میں بنائیں گے پھر برآمد کریں گے۔

وفاقی وزراء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ برآمدات کیلئے حکمت عملی بنالی ہے۔ روایتی شعبوں کے علاؤہ نئے شعبوں کو بھی فروغ دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو آئندہ سال کیلئے 20 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف دیا ہے، انجینئرنگ، ادویات، آئی ٹی اور فٹ ویئر کو فروغ دیا جائے گا۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پہلے چیزوں کو پاکستان میں بنائیں گے پھر برآمد کریں گے، پاکستان میں خام مال پر ڈیوٹی میں بڑا ریلیف دیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران شوکت ترین نے کہاکہ سیٹھ صاحب لوگ کہہ رہے ہیں کہ صنعتی شعبے کو بہت بڑا ریلیف دیا ہے ، مگر برآمدات میں اضافہ اس سال کے 25 ارب ڈالر سے بڑھا کر آئندہ مالی سال کیلئے 26.5 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔

رزاق داؤد نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے برآمدی ہدف 35 ارب ڈالر رکھا گیا ہے، صنعتی شعبے کو ایک سال لگ جائے گا پیداوار اور برآمدات بڑھانے میں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں خواتین کو تنہا اور آزاد زندگی گزارنے کی اجازت مل گئی

Related Posts