آئین الیکشن میں تاخیر کی اجازت نہیں دیتا، صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
آرمی چیف کے بارے میں وزیر اعظم کے مشورے پر عمل کرونگا، صدرِ مملکت
آرمی چیف کے بارے میں وزیر اعظم کے مشورے پر عمل کرونگا، صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ آئین الیکشن میں تاخیر کی اجازت نہیں دیتا۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت میں 43 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل

چیف الیکشن کمشنر کو صدرِ مملکت نے خط میں ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کیلئے انتخابی شیڈول جاری کرے جس کا مقصد صوبائی اور مستقبل کے عام انتخابات کے حوالے سے خطرناک قیاس آرائیوں کا انسداد ہے۔

خط میں صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ آئین کی دفعہ 224 اسمبلی کے انتخابات اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر کرانے پر زور دیتی ہے جبکہ الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کا لازمی فریضہ ہے۔ اگر الیکشن کمیشن فرائض ادا نہ کرسکا تو کمیشن کو جوابدہ ٹھہرائیں گے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دفعہ 218الیکشن کمیشن کو صاف و شفاف اور آزادانہ انتخابات منعقد کرنے کو یقینی بنانے کا فرض تفویض کرتی ہے۔ میں نے سربراہِ مملکت ہونے کی حیثیت سے آئین کے دفاع اور تحفظ کا حلف اٹھایا ہے۔

 

Related Posts