صدرِ مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل شام کو طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ کا اجلاس
(فوٹو: سینیٹ)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل شام کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں ملکی سلامتی، سیاست اور معیشت سمیت اہم امور پر گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس جمعرات کی شام 5 بجے طلب کرلیا ہے۔ ایوانِ صدر کا کہنا ہے کہ صدر نے یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت اٹھایا۔ چیئرمین سینیٹ سیّد یوسف رضا گیلانی ایوانِ بالا کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

خیال رہے کہ رواں برس اپریل کے دوران نومنتخب 43سینیٹرز نے حلف اٹھایا تھا، پریزائڈنگ افسر کی حیثیت سے موجودہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا۔  سینیٹ کا یہ اجلاس سیکریٹری سینیٹ قاسم صمد خان کی زیر صدارت ہوا تھا۔

سیکریٹری سینیٹ قاسم صمد خان نے نومنتخب اراکین کو ایوان میں خوش آمدید کہتے ہوئے ایوان کی کارروائی اسحاق ڈار کے حوالے کی جس کے بعد سینیٹر اسحاق ڈار نے پریزائڈنگ افسر کی نشست سنبھالی تھی اور حلف برداری کا آغاز کردیا۔

اس دوران اسحاق ڈار نے سینیٹ اراکین کو نشستوں سے اٹھ کھڑے ہونے کی ہدایت کی تاہم سینیٹر زرقہ سہروردی نے احتجاج کیا۔ اس دوران نومنتخب سینیٹرز کی حلف برداری ہوئی اور ان سے حلف لے لیا گیا تھا۔

Related Posts