آئینی اختیارات کا استعمال، صدرِ مملکت نے سینیٹ کا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل 3 بجے آئین کی دفعہ 54 کے تحت دئیے گئے اختیارات کے تحت طلب کیا ہے۔ تمام سینیٹرز کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سینیٹ کا اعظم سواتی کی ویڈیو پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر اعظم سواتی کے مبینہ ویڈیو سے متعلق بیان پر پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں صادق سنجرانی نے کہا کہ اعظم سواتی کی ویڈیو سے متعلق انکشاف قابل مذمت ہے، ان کے انکشاف سے دلی رنج اور نکلیف پہنچی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اعظم سواتی ایک ایماندار اور قابل عزت شخص ہیں، انہیں کوئٹہ بطور مہمان محفوظ رہائش فراہم کی تھی، تمام سینیٹرز بلا تفریق قابل احترام اور خاندان کے مانند ہیں۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کیلئے سینیٹ سے بل کی منظوری بھی حاصل کر لی گئی۔

آج سے 2 ماہ قبل اکتوبر کے آغاز میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان کے قیام سے متعلق بل کی تحریک منظوری کیلئے اجلاس کے دوران پیش کی۔ 

Related Posts